شہباز شریف کا  پی پی پی کی قیادت سے  رابطہ، وزارت عظمیٰ کیلئے حمایت پر شکریہ ادا کیا

شہباز شریف کا  پی پی پی کی قیادت سے  رابطہ، وزارت عظمیٰ کیلئے حمایت پر شکریہ ادا کیا

اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے وزارت عظمیٰ کے لیے حمایت کا اعلان کرنے پر پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کی قیادت سے رابطہ کرکے شکریہ ادا کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ سابق صدر و شریک چیئرمین پیپلز پارٹی آصف علی زرداری صاحب اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری صاحب سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ مسلم لیگ ن کی حمایت کے اعلان پر قائد میاں نواز شریف کی طرف سے اور اپنی طرف سے ان کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے مزید کہاکہ  امید کرتے ہیں کہ ہم مل کر پاکستان کو تمام سیاسی اور معاشی بحرانوں سے نکالنے میں کامیاب ہوں گے ۔

6502fa4ada626d6ed57b2ac614c92815

مصنف کے بارے میں