ماسکو: روس کے صدارتی ترجمان دمتری پیسکوف نے اعلان کیا ہے کہ کریملن کے نمائندے 19 فروری کو ہونے والے "بورڈ آف پیس" کے اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔ عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، پیسکوف نے کہا کہ اس بورڈ کے ایجنڈے کے معاملے پر ابھی تک روسی وزارتِ خارجہ کی جانب سے غور جاری ہے اور وزارتِ خارجہ اس موضوع کا تفصیلی جائزہ لے رہی ہے۔
یاد رہے کہ 22 جنوری کو ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم کے دوران 19 ممالک کے نمائندوں نے "بورڈ آف پیس" کے چارٹر پر دستخط کیے تھے۔ تاہم روس نے اس اجلاس میں شرکت سے متعلق اپنے موقف کا واضح اظہار کر دیا ہے، جس سے عالمی سطح پر اس فیصلے کی اہمیت پر بحث جاری ہے۔