واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کو معاہدہ کرنا ہی ہوگا، ورنہ صورتحال بہت تکلیف دہ ہو جائے گی۔ وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ ایران کے ساتھ معاہدہ کرنے کی بھرپور کوشش کر رہا ہے، اور امید ہے کہ ایران کے ساتھ ایک ڈیل ہو جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر ایران معاہدہ نہیں کرتا تو حالات مختلف ہوں گے، اور ایران کو بہت پہلے ہی معاہدہ کر لینا چاہیے تھا۔ ٹرمپ نے خبردار کیا کہ اگر ایران اس بار بھی بات نہیں مانتا تو اس کے لیے حالات مشکل ہو جائیں گے۔ ان کا خیال ہے کہ آئندہ ہفتے ایران کے ساتھ معاہدہ طے پا سکتا ہے۔
ٹرمپ نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ اپریل میں وہ چینی صدر سے ملاقات کے لیے چین جائیں گے، اور اس وقت امریکہ کے چین کے ساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں۔