Get Alerts

یورپ ہمارے لیے بہت اہم ہے ، اس کے ساتھ گہرے تعلقات ہیں ، امریکہ

 یورپ ہمارے لیے بہت اہم ہے ، اس کے ساتھ گہرے تعلقات ہیں ، امریکہ

واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ یورپ ہمارے لیے بہت اہم ہے اور ہمارے اس کے ساتھ گہرے تعلقات ہیں۔ میونخ روانگی سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے روبیو نے بتایا کہ وہ میونخ میں یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی سے ملاقات کریں گے، جس میں یوکرین کی موجودہ صورتحال پر گفتگو کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ یوکرین میں روسی حملوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ یوکرین کی جنگ کا خاتمہ چاہتا ہے کیونکہ وہاں کے لوگ بہت تکلیف میں ہیں۔ مارکو روبیو نے مزید کہا کہ امریکہ ایک سال سے یوکرین میں جنگ کے خاتمے کے لیے محنت کر رہا ہے۔

ٹیگز: