Get Alerts

نیتن یاہو کو کرپشن کیس میں معافی ملنی چاہیے ، صدر ٹرمپ

 نیتن یاہو کو کرپشن کیس میں معافی ملنی چاہیے ، صدر ٹرمپ

واشنگٹن  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کے کرپشن کیس میں معافی دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ ایک بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ نیتن یاہو کو کرپشن کیس میں معافی ملنی چاہیے اور اگر انہیں معافی نہیں دی جاتی تو یہ شرمناک ہے۔

ٹرمپ نے اسرائیلی صدر پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی عوام کو اپنے صدر کے خلاف آواز اٹھانی چاہیے اور اس معاملے پر اپنے موقف کا اظہار کرنا چاہیے۔

اس پر اسرائیلی صدر نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ نیتن یاہو کی معافی کی درخواست زیر غور ہے، تاہم انہوں نے واضح کیا کہ اس فیصلے کو بیرونی یا اندرونی دباؤ کے بغیر کیا جائے گا۔

ٹیگز: