Get Alerts

 پی ٹی آئی احتجاج کے پیشِ نظر پارلیمنٹ ہاؤس 'نو گو ایریا' بن گیا

 پی ٹی آئی احتجاج کے پیشِ نظر پارلیمنٹ ہاؤس 'نو گو ایریا' بن گیا

اسلام آباد :پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ممکنہ احتجاج کے پیشِ نظر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ پارلیمنٹ ہاؤس اور اس کے گرد و نواح کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے، جس کے باعث پارلیمانی امور اور اراکینِ اسمبلی کی آمد و رفت شدید متاثر ہوئی ہے۔
آج صبح سے ہی پارلیمنٹ ہاؤس کے اندر اور باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ پارلیمنٹ ہاؤس کی طرف جانے والے تمام چھوٹے بڑے راستے کنٹینرز اور خاردار تاریں لگا کر بند کر دیے گئے ہیں۔
 احتجاج کی لہر کے باعث خود اراکینِ اسمبلی کو بھی پارلیمنٹ جانے سے روک دیا گیا، جس سے سیاسی تناؤ میں اضافہ ہوا ہے۔پارلیمنٹ ہاؤس کے بالکل سامنے قیدی وینز اور بکتر بند گاڑیاں (APC) پہنچا دی گئی ہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹا جا سکے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات امن و امان برقرار رکھنے اور ریڈ زون کی حفاظت کے لیے کیے گئے ہیں۔ کسی بھی غیر متعلقہ شخص یا مجمع کو پارلیمنٹ کی حدود میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
پی ٹی آئی کے احتجاج کی کال کے بعد اسلام آباد بھر میں پولیس گشت بڑھا دیا گیا ہے اور میٹرو بس سروس سمیت مختلف عوامی مقامات پر بھی سیکیورٹی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

ٹیگز: