Get Alerts

بانی پی ٹی آئی کی صحت پر پارلیمنٹ میں ہنگامہ: اپوزیشن کا 'ون پوائنٹ ایجنڈا' پر دھرنا، حکومت سے ہنگامی رابطے

بانی پی ٹی آئی کی صحت پر پارلیمنٹ میں ہنگامہ: اپوزیشن کا 'ون پوائنٹ ایجنڈا' پر دھرنا، حکومت سے ہنگامی رابطے

اسلام آباد : وفاقی دارالحکومت میں سیاسی درجہ حرارت اس وقت عروج پر ہے ،اپوزیشن اراکین نے بانی پی ٹی آئی کی صحت کو بنیاد بنا کر پارلیمنٹ کے احاطے میں احتجاجی دھرنا دے دیا۔ اپوزیشن نے دوٹوک مطالبہ کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو فوری طور پر جیل سے نجی ہسپتال منتقل کیا جائے اپوزیشن کا کہنا ہے کہ ان کا واحد مطالبہ بانی پی ٹی آئی کی صحت اور بہتر علاج ہے، جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
 مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری میڈیکل بورڈ کے بجائے بانی پی ٹی آئی کو ان کی مرضی کے نجی ہسپتال میں طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔ اپوزیشن اراکین نے اعلان کیا ہے کہ جب تک ان کے مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے، وہ پارلیمنٹ کا احاطہ خالی نہیں کریں گے۔
شدید احتجاج کے پیشِ نظر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان اعلیٰ سطح پر رابطہ ہوا ہے۔
 حکومتی نمائندوں نے دھرنا گاہ پہنچ کر اپوزیشن رہنماؤں سے بات چیت کی تاکہ صورتحال کو پرامن بنایا جا سکے۔حکومتی وفد نے اپوزیشن کے مطالبات کو وزیراعظم تک پہنچانے کی یقین دہانی کروائی ہے اور اس حساس معاملے پر حتمی فیصلے کے لیے وزیراعظم سے وقت مانگ لیا ہے۔
سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان اس رابطے سے تناؤ میں کمی کی امید پیدا ہوئی ہے، تاہم اپوزیشن اپنے مطالبے پر ڈٹی ہوئی ہے اور حتمی فیصلے تک احتجاج ختم کرنے کو تیار نہیں۔

ٹیگز: