ملیحہ لودھی کی سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اور بھارتی مظالم کے حوالےسے بریفنگ

ملیحہ لودھی کی سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اور بھارتی مظالم کے حوالےسے بریفنگ

اسلام آباد: پاکستانی مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اور بھارتی مظالم کے حوالےسے بریفنگ دی ہے۔ اقوام متحدہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سیکرٹری جنرل مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ ہیں، وہ جلد پاکستان اور،بھارت کے وزرائے اعظم سےبات کرینگے۔اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب عالمی برادری کے سامنے بھارت کا گھناؤنا چہرہ بے نقاب کرنے کےلیے سرگرم پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گٹریس سے ملاقات کی اور انہیں  مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بریفنگ دیاور مقبوضہ وادی کے ضلع کپواڑہ،راجوڑی کی صورتحا ل سےآگاہ کیا۔

ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو ورکنگ باؤنڈری کی کشیدہ صورتحال کے بارے میں بھی بتایا ،اس موقع پر انتونیو گٹریس کا کہنا تھا کہ دنیا میں پھیلے ہوئے تمام مسائل کو دیکھ رہے ہیں۔ سیکرٹری جنرل کے ترجمان کے مطابق انتونیو گٹریس مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ ہیں،مصروفیت کی وجہ سے ان کا پاکستان،بھارت کےوزرائےاعظم سے رابطہ نہیں ہوسکا۔
وہ جلد دونوں ملکوں کے سربراہوں سےبات کرینگے۔  ترجمان کامزید کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل دنیا بھرمیں پھیلے ہوئے تمام مسائل کو دیکھ رہے ہیں۔

مصنف کے بارے میں