پہلے ون ڈے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کیلئے 269 رنز کا ہدف

پہلے ون ڈے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کیلئے 269 رنز کا ہدف

برسبین:پہلے ون ڈے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کیلئے 269 رنز کا ہدف دے دیا۔پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا نے پاکستان کیخلاف 9وکٹوں کے نقصان پر 268 رنز بنائے۔سیریز میں کینگروز کے ہاتھوں وائٹ واش کے بعد شاہینوں کو اب 5 ون ڈے میچز کی سیریز جیتنے کا چیلنج درپیش

پہلا ایک روزہ میچ برسبین کے وولن گابا اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے جہاں آسٹریلوی کپتان سٹیون اسمتھ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
محمد عامر نے آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر کو 7کے انفرادی سکور پر بولڈ کیا۔جس کے بعد اسی اوور میں کپتان سٹیون سمیتھ بھی بغیر کوئی سکور بنائے محمد رضوان کو کیچ دے بیٹھے۔


آسٹریلیا کی تیسری وکٹ 52 کے سکور پر گری جب حسن علی نے کرس لین کو پویلین کی راہ دکھائی۔کینگر وز کی چو تھی وکٹ ٹریوس ہیڈ کی 39 رنز پر گر ی، مچل مارش بھی صرف پانچ رنز بنا سکے اور عمار وسیم کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔چھٹی وکٹ جی جے میکسوئل کی گری،،، جو 60 اسکور بننے میں کا میاب رہے۔ آسٹر یلیا کی ساتویں وکٹ جے پی faulkner کی محمد نواز نے اڑائی۔

مصنف کے بارے میں