نو منتخب وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے عہدے کاحلف اٹھا لیا

نو منتخب وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے عہدے کاحلف اٹھا لیا

کوئٹہ: بلوچستان کے نومنتخب وزیراعلیٰ میرعبدالقدوس بزنجو نے عہدے کا حلف اٹھالیا۔نواب ثنااللہ زہری کے استعفیٰ کے بعد بلوچستان اسلمبلی نے اپنے نئے قائدِ ایوان کا انتخاب کیا ہے جنہوں نے اسمبلی ووٹنگ میں 54 میں سے 41 ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مخالف پختون خواہ میپ کے لیاقت علی نے 13 ووٹ حاصل کیے ۔

گورنر ہاؤس بلوچستان میں گورنر محمد خان اچکزئی نے ان سے حلف لیا، حلف برداری کی تقریب میں اراکین اسمبلی سمیت دیگر اعلیٰ شخصیات بھی شریک تھیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ میر عبدالقدوس بزنجو آج ہی اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد جلد از جلد کابینہ تشکیل دینے کے لیے اقدامات کریں گے۔

ممکنہ کابینہ :

نو منتخب وزیر اعلیٰ بلوچستان عبد القدوس بزنجو نے اپنی  ممکنہ نئی کابینہ میں14وزرا اور5مشیران شامل کرنے کا اعلان کردیا ہے، نئی کابینہ میں تمام جماعتوں کے اراکین کو شامل کیا جائے گا، نو منتخب وزیر اعلیٰ کی ممکنہ  کابینہ میں شامل ممکنہ افراد کے نام بھی سامنے آگئے ہیں۔
 نئی کابینہ کے ممکنہ وزراءمیں عبدالکریم نوشیروانی،آغامحمدرضا ، جعفرمندوخیل ،اکبرآسکانی ، طاہرمحمود، راحت جمالی ،سرفرازڈومکی،ماجدابڑواورعاصم کرد کے نام شامل ہیں۔ پرنس احمدعلی،نواب جنگیزمری ،عامررنداوردستگیربادینی کو بھی بلوچستان حکومت میں شامل کرنے کا امکان ہے ۔