وزیراعلیٰ بلوچستان کا غیر حاضر سرکاری ملازمین کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کا حکم

وزیراعلیٰ بلوچستان کا غیر حاضر سرکاری ملازمین کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کا حکم

 کوئٹہ:وزیراعلیٰ بلوچستان   نے غیر حاضر سرکاری ملازمین کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کا حکم دیا ہے۔  وزیراعلیٰ بلوچستان نے غیر حاضری پر مزید دو خواتین میڈیکل افسران ، دو سٹاف نرسز کو معطل کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ تمام محکموں میں غیر حاضر سرکاری ملازمین کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے۔
 وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایت پر سیکرٹری صحت بلوچستان عوام کو طبی سہولیات کا جائزہ لینے مفتی محمود اسپتال کچلاک پہنچے۔وزیراعلیٰ ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق مفتی محمود ہسپتال میں ڈیوٹی سے غیر حاضری پر دو خواتین میڈیکل آفیسرز، دو سٹاف نرسز کو معطل کردیا گیا ہے۔
اعلامیے میں کے مطابق وزیراعلیٰ نے ہسپتال میں ضرورت سے زائد تعینات فارماسسٹ کو ضلع بدر کرکے دیگر ہسپتالوں میں حسب ضرورت تعینات کرنے کا حکم بھی دیا۔سرفراز بگٹی نے کہا کہ فرائض میں غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام غیر حاضر ملازمین کے خلاف بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے۔

مصنف کے بارے میں