شیر کا شکار بلا نہیں تیر کرے گا، عمران خان کی طرح جھوٹ نہیں بولتا، 30 لاکھ گھر، تنخواہیں ڈبل اور 300 یونٹ تک بجلی مفت دیں گے: بلاول

شیر کا شکار بلا نہیں تیر کرے گا، عمران خان کی طرح جھوٹ نہیں بولتا، 30 لاکھ گھر، تنخواہیں ڈبل اور 300 یونٹ تک بجلی مفت دیں گے: بلاول

 بہاولپور:چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ شیر کا شکار بلا نہیں تیر کرے گا۔ عمران خان کی طرح جھوٹ نہیں بولتا ۔اقتدار میں آکر 30 لاکھ گھر، تنخواہیں ڈبل اور 300 یونٹ تک بجلی مفت دیں گے۔ 

بہاولپور میں جلسےسے خطاب میں  انہوں نے  کہا کہ  نوازشریف نے واضح کردیا وہ اقتدار میں آئے تو سیاسی مخالفین سے انتقام لیں گے۔ایک سیاسی جماعت جیل سے بچنے کیلئےالیکشن لڑرہی ہے۔دوسری جماعت اپنے لیڈر کو جیل سے نکالنے کیلئے الیکشن لڑرہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں شیر کے شکار پر نکلا ہوں،شیر کے شکار کے لیے بلا نہیں تیر کام آتا ہے، ،8فروری کو  شیر کا شکار کریں گے۔ ہم پرانی نفرت اور تقسیم کی سیاست کو دفن کرکے نئی سیاست کو سپورٹ کریں گے۔ ن لیگ اور دوسری جماعتیں اشرافیہ کی نمائندہ ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہم عوام کا لاڈلہ بننا چاہتے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کی طرح جھوٹے اعلانات نہیں کروں گا۔حکومت بنی تو30لاکھ گھروں  سمیت تمام نکات پر عمل درآمد کرائیں گے۔ تنخواہیں ڈبل اورغریب عوام کو 300یونٹ مفت بجلی دیں گے۔ 

مصنف کے بارے میں