سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، کمانڈر تبسم قادر سمیت 4 دہشت گرد ہلاک 

سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، کمانڈر تبسم قادر سمیت 4 دہشت گرد ہلاک 

اسلام آباد : خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی دو کارروائیوں میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ کمانڈر تبسم قادر بھی ہلاک ہونے والوں میں شامل ہے۔ 

 آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں خفیہ اطلاعات پر سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا ۔آپریشن کے نتیجے میں فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا جس میں ہائی ویلیو ٹارگٹ کمانڈر تبسم قادر من اور ساجد سرکنڈی جہنم واصل ہوئے۔

آئی ایس پی آر کا کہناہ ے کہ ایک دوسرے اپریشن میں ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں دو دہشت گرد جہنم واصل کیے گئے۔ یہ آپریشن سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے مشترکہ طور پر کیا ۔ 

مارے جانے والے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور بارود بھی برآمد کر لیا گیا ۔دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری میں ملوث تھے۔ 

مصنف کے بارے میں