واشنگٹن:امریکا نے ایران کے خلاف نئی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران سے تجارت کرنے والے ممالک پر فوری طور پر 25 فیصد ٹیرف عائد کیا جائے گا۔
دوسری جانب نائب امریکی صدر نے کہا ہے کہ ایران پر کسی بھی ممکنہ حملے سے قبل سفارتکاری کو موقع دینا چاہیے اور مسائل کا حل بات چیت کے ذریعے تلاش کیا جانا ضروری ہے۔
وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیوٹ کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ ایران کے خلاف فوجی طاقت کے استعمال سے گریز نہیں کریں گے اور تمام آپشنز میز پر موجود ہیں۔ امریکی حکام کے مطابق ایران سے متعلق پالیسی میں سختی برقرار رہے گی۔