اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ سب کو ظرف کے ساتھ آگے بڑھ کر مذاکرات کرنے چاہئیں کیونکہ جمہوری نظام صرف بات چیت اور مشاورت سے مضبوط ہو سکتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اختیارات کی منتقلی مضبوط بلدیاتی نظام کے قیام کے لیے ضروری ہے اور ملک میں مقامی حکومتوں کا مؤثر نظام ہونا چاہیے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ مقامی حکومت کا قیام شہریوں کا بنیادی حق ہے اور جمہوری نظام کو منتخب ممبران ہی چلائیں گے۔
اعظم نذیر تارڑ نے یہ بھی بتایا کہ ایم کیو ایم کے مسودے پر اتفاق رائے ہو چکا ہے اور مستقبل میں مزید بہتری ممکن ہے۔