Get Alerts

 ملک کی بقا بلدیاتی نظام اور اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی میں ہے:خواجہ آصف

 ملک کی بقا بلدیاتی نظام اور اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی میں ہے:خواجہ آصف

لاہور :وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کی بقا بلدیاتی نظام کی مضبوطی اور اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی سے مشروط ہے۔ انہوں نے کہا کہ اختیارات نچلی سطح پر منتقل نہ کرنا عوام کے ساتھ دھوکے کے مترادف ہے۔

تقریب سے خطاب میں خواجہ آصف نے کہا کہ 18ویں ترمیم کے بعد بھی صوبوں میں اختیارات مکمل طور پر نچلی سطح تک منتقل نہیں ہوئے۔ انہوں نے واضح کیا کہ جب تک اختیارات عوام تک نہیں پہنچیں گے، ملک کے نظام کی کارکردگی متاثر رہے گی۔

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ سیاست دان اپنی طاقت منوانا چاہتے ہیں تو انہیں 25 کروڑ عوام سے توثیق حاصل کرنی ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی نظام سے کسی کو خطرہ نہیں، سوائے بیوروکریسی کے، کیونکہ ان کے اختیارات کم ہو کر لوکل گورنمنٹ کو منتقل ہوں گے۔

خواجہ آصف نے یہ بھی کہا کہ پاکستان میں ہر دور کے انتخابات متنازعہ رہے ہیں، تاہم مضبوط اور فعال بلدیاتی نظام عوام کی شمولیت اور ملک کی استحکام کے لیے ضروری ہے۔

ٹیگز: