مٹکے کے پانی کے زبردست فوائد

مٹکے کے پانی کے زبردست فوائد

فریج کے ٹھنڈے پانی کی نسبت اگر مٹکے میں پانی ٹھنڈا کر کے پیا جائے تو وہ انتہائی فائدہ مند ہو سکتا ہے۔ یہ انسانی صحت کیلئے بھی نہایت صحت مند ہوتا ہے۔مٹی کے کولر یا مٹکے میں پانی محفوظ کرکے پینا صحت کے لیے انتہائی  مفید ہے۔ زمینی مٹی سے قدرتی طور پر بے شمار معدنیات اور وٹامنز حاصل ہوتے ہیں۔ اسی طرح مٹی کے برتن میں بھی یہ خصوصیت پائی جاتی ہے۔

مٹکے کا پانی ٹھنڈا رہتا ہے
مٹکے کے اندر پانی قدرتی طور پر ٹھنڈا رہتا ہے اور یہ پانی مٹی کی معدنیاتی نعمت سے بھی بھر پور ہو تا ہے۔مٹکے کا پانی قدرتی طور پر بدلتے ہوئے موسم کے حساب سے ٹھنڈا رہتا ہے۔

الکلائن کی فراہمی :

الکا لائن جسم کے لیے انتہائی ضروری ہے ۔ یہ انسانی جسم کے پی ایچ لیول کو متوازن رکھتا ہے۔ مٹکے کے پانی میں الکلائن وافرمقدار میں پایا جاتا ہے ۔انسانی جسم میں ایسیڈک ایسڈ ہوتا ہے، مٹی میں الکلائن کی فراہمی ہونے کی وجہ سے یہ پیٹ درد، معدے کی سوزش، تیزابیت اور دیگر اندرونی درد کی شکایات کو دور رکھتا ہے۔

نظام ہاضمہ اور میٹا بولزم کو بہتر کرتا ہے:
مٹکے کا پانی انسانی جسم میں میٹابولزم کے سسٹم کو بہتر بناتا ہے۔مٹکے کے پانی سے کوئی خطرناک کیمیکلز کا خدشہ لاحق نہیں ہوتا جب کہ پلاسٹک کی بوتل اور دیگر چیزوں میں اکثر خطرناک کیمیکل بی پی اے وغیرہ شامل ہوتا ہے۔ مٹکے کا پانی پینے سے ہمارے نظام ہاضمہ کو بہت بہتر بناتا ہے ۔

گلے کے لیے موثر:
فریج کا ٹھنڈا پانی پینے سے اکثر گلے میں تکلیف کی شکایت ہوتی ہے لیکن مٹکے کا پانی ایک ہی درجہ حرارت پر برقرار رہتا ہے اور اس کے پینے سے گلے کی کوئی شکایت درپیش نہیں ہوتی۔ فریج کا ٹھنڈا پانی گلے کے غدود کو نقصان پہنچاتا ہے ۔ جبکہ مٹکے کا پانی کھانسی، ٹھنڈ اور سانس کی تکلیف سے بچاتا ہے۔