پاکستان میں کورونا سے مزید 21 افراد انتقال کرگئے

Coronavirus, Pakistan, NCOC, PTI government, WHO

لاہور: پاکستان میں کورونا کے وار تھم نہ سکے ، مزید 21 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار 618 ہو گئی ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ، 24 گھنٹے میں ایک ہزار 590 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ ملک بھر میں 43 ہزار 790 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے ۔

رپورٹ کے مطابق مثبت کیسز کی شرح 3.63 فیصد رہی ، ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 76 ہزار ، 682 ہو گئی ۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ، گزشتہ روز صوبہ بھر کے تمام شہروں میں کورونا کی مجموعی مثبت شرح 1.2 ریکارڈ کی گئی ، صوبائی دارالحکومت لاہور میں مثبت شرح 3.4، رحیم یار خان میں 1.7، سیالکوٹ میں 0.7، بہاولپور میں 1.1 اور مظفرگڑھ میں 2.4 ریکارڈ کی گئی۔

سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ  کے مطابق صرف اور صرف ویکسینیشن ہی کورونا اور اس کی نئی قسم (ڈیلٹا) ویرینٹ کے خلاف واحد اور موثر علاج ہے ۔ 18 سال سے زیادہ عمر کے تمام افراد کا فوری طور پر ویکسینیشن لگوانا ناگزیر ہے ۔ عوام کی سہولت اور کورونا سے بچاؤ کے لیے صوبہ بھر کی مویشی منڈیوں میں 118 موبائل ویکسینیشن کیمپ قائم کر دئیے گئے ہیں۔

صوبہ بھر کی مویشی منڈیوں میں.118 موبائل ہیلتھ کمپس سے انے والے سب شہریوں کی کورونا ویکسینیشن کو یقینی بنایا جا رہا ہے ۔ پنجاب بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 304،349 لوگوں کو ویکسینیشن لگائی گی۔ پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 200 نئے کیسز، ٹوٹل تعداد 348,509 ہو گئی۔ اب تک صوبہ بھر میں 328,969 مریض مکمل طور پر صحت یاب صوبہ بھر میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 8,708 رہ گئی۔

گزشتہ روز لاہور میں6 اموات سمیت صوبہ بھر میں کل 10 اموات جس کے بعد اموات کی کل تعداد10,832 ہو گئی۔