آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے میں تاخیر، ڈالر پھر اوپر جانے لگا

آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے میں تاخیر، ڈالر پھر اوپر جانے لگا
سورس: File

کراچی : آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کو حتمی شکل دینے میں تاخیر کے سبب انٹربینک ٹریڈ کے دوران ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں 2 روپے سے زیادہ کی کمی واقع ہوئی۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 2.09 روپے کی کمی ہوئی اور وہ 210 روپے پر ٹریڈ ہو رہا تھا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق گزشتہ جمعرات کو کاروباری ہفتے کے آخری دن ڈالر 207.91 روپے پر بند ہوا تھا۔

کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہوا ہے لیکن 23 جون کو چین سے 2.3 ارب ڈالر کی آمد نے منظر نامہ بدل دیا کیونکہ روپیہ ایک ہی سیشن میں 4.70 روپے بحالی کے بعد 211.93 روپے سے 207.23 روپے تک پہنچ گیا تھا۔

مصنف کے بارے میں