پاکستان 2035ء میں ایک ٹریلین کی معاشی طاقت ہوگا،ایک سیاسی جماعت پاکستان کو تباہ کرنے پر تلی ہوئی ہے:احسن اقبال

پاکستان 2035ء میں ایک ٹریلین کی معاشی طاقت ہوگا،ایک سیاسی جماعت پاکستان کو تباہ کرنے پر تلی ہوئی ہے:احسن اقبال

اسلام آباد:ن  لیگ  کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ سیاسی استحکام اور پالیسیوں کا تسلسل جاری رہا تو پاکستان 2035ء میں ایک ٹریلین کی معاشی طاقت ہوگا۔احسن  اقبال نے ایک بیان میں کہاکہ  پاکستان کی اصل طاقت نوجوان ہیں، حکومت سنبھالی تو ورثے میں مسائل ملے، اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہم مسائل سے نکل آئے ہیں، ایک سیاسی جماعت پاکستان کو تباہ کرنے پر تلی ہوئی ہے، ایک جماعت سیاسی فائدے کیلئے پاکستان کے مفادات سے کھیل رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری سیاست ملک کے اندر ہے، ملک سے باہر ہم سب پاکستانی ہیں۔ ہم پاکستان کی وجہ سے ہی دنیا بھر میں پہچانے جاتے ہیں، اگر مسلمانوں نے اپنے احترام کو واپس لانا ہے تو ہمیں فکر اور معیشت کی طاقت کو حاصل کرنا ہے، دنیا میں مقام پیدا کرنے کیلئے اقتصادی طور پر مضبوط ہونا ہوگا۔

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا امید ہے آئندہ آنے والی حکومتیں بھی ملک کی بہتری کیلئے مثبت پالیسیوں کو جاری رکھیں گی، ہمیں اپنی توانائیوں کو نئی ایجادات اور مسائل کے حل کی طرف موڑنا ہے۔

مصنف کے بارے میں