اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف آج ایک روزہ دورے پر قطر روانہ ہوں گے، جہاں وہ سابق قطری امیر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کے انتقال پر امیرِ قطر، شاہی خاندان اور قطری قیادت سے ملاقات کرکے اظہارِ تعزیت کریں گے۔
وزیراعظم مرحوم سابق قطری امیر کی مغفرت کے لیے دعا کریں گے اور پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا پیغام بھی پہنچائیں گے۔
دوسری جانب حکومتِ پاکستان نے سابق قطری امیر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کے انتقال پر آج ملک بھر میں ایک روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا ہے۔ قومی سوگ کے دوران سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔