Get Alerts

گلگت بلتستان میں بارشوں کی تباہ کاریاں، دیامر اور چلاس میں سیلاب سے بڑے پیمانے پر نقصان

گلگت بلتستان میں بارشوں کی تباہ کاریاں، دیامر اور چلاس میں سیلاب سے بڑے پیمانے پر نقصان

گلگت: گلگت بلتستان میں طوفانی بارشوں کے بعد مختلف علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی، جس کے نتیجے میں کئی علاقوں میں بڑے پیمانے پر مالی نقصان ہوا ہے۔

چلاس اور دیامر کے علاقوں تھور، داریل، بونر داس اور نیاٹ میں آنے والے سیلابی ریلوں نے متعدد گھروں کو نقصان پہنچایا اور کئی مکانات بہہ گئے۔ سیلابی پانی سے زرعی زمینیں، فصلیں، درخت، سڑکیں اور بجلی کا نظام بھی متاثر ہوا ہے۔

شدید بارشوں کے باعث کئی رابطہ سڑکیں بند ہوگئیں جبکہ شاہراہِ قراقرم بھی مختلف مقامات پر ٹریفک کے لیے معطل رہی۔

داریل میں اچانک آنے والے فلش فلڈ نے گھروں، مویشیوں اور تعمیراتی کمپنی کی بھاری مشینری کو بھی نقصان پہنچایا۔ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

ٹیگز: