لاہور : پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار وسیم عباس نے اپنی نجی زندگی اور محبت سے متعلق کھل کر گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ انہیں زندگی میں کئی بار محبت ہوئی۔
ایک حالیہ انٹرویو میں وسیم عباس نے کہا کہ 1980 کی دہائی میں شوبز انڈسٹری میں کام کے دوران فنکاروں کے درمیان اکثر محبت ہو جایا کرتی تھی، اور وہ خود بھی اپنی زندگی میں کئی بار محبت کا تجربہ کر چکے ہیں۔
تاہم انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ اب وہ اس مرحلے سے آگے بڑھ چکے ہیں اور محبت میں دلچسپی نہیں رکھتے۔ مزاحیہ انداز میں انہوں نے کہا، "اب تو ہم صرف دیکھنے میں ہی ٹھیک لگتے ہیں، ہماری اصل صحت کا حال تو اللہ ہی جانتا ہے۔"
یاد رہے کہ وسیم عباس حال ہی میں اپنی دوسری اہلیہ، اداکارہ صبا حمید، سے 29 سالہ ازدواجی زندگی کے بعد علیحدگی کے اعلان کے باعث بھی خبروں میں رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے اس فیصلے پر مطمئن ہیں اور انہیں اس پر کوئی پچھتاوا نہیں۔