پشاور:قومی ٹی 20کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی بھی کورونا کا شکار ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق شاہد خان آفریدی کا بھی کوورنا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے گیے پیغام میں انہوں نے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی اطلاع دی۔
I’ve been feeling unwell since Thursday; my body had been aching badly. I’ve been tested and unfortunately I’m covid positive. Need prayers for a speedy recovery, InshaAllah #COVID19 #pandemic #hopenotout #staysafe #stayhome
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) June 13, 2020
انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ گزشتہ دو دن سے طبیعت ناساز تھی، کورونا ٹیسٹ کروایا تو مثبت آگیا۔سابق کرکٹر شاہد خان آفریدی نے قوم سے دعاؤں کی اپیل بھی کی ہے۔