پاکستان میں زلزلے کے شدید جھٹکے

پاکستان میں زلزلے کے شدید جھٹکے

لاہور :  پاکستان کے وسطی اور شمالی علاقوں میں  زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ ابھی تک کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، جہلم اور گردو نواح میں شدید زلزلہ آیا ہے۔ زلزلے کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی ۔

سوات، ایبٹ آباد، حافظ آباد، باغ، نیلم آزاد کشمیر اور دیگر علاقوں میں بھی زلزلہ آیا ۔لوگ گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔ 

زلزلے کا مرکز مقبوضہ جموں کشمیر میں تھا اور گہرائی 18 کلومیٹر تھی۔ پاکستان کے ساتھ ، چین اور بھارت میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔