چیئرمین پی ٹی آئی نے تسلیم کیا قتل سازش کا کوئی ثبوت نہیں، مجھے کسی نے بتایا تھا اب یاد نہیں کس نے بتایا تھا: رانا ثنا

چیئرمین پی ٹی آئی نے تسلیم کیا قتل سازش کا کوئی ثبوت نہیں، مجھے کسی نے بتایا تھا اب یاد نہیں کس نے بتایا تھا: رانا ثنا

اسلام آباد: وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کے الزامات بے بنیاد ہیں ان کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔ گزشتہ روز جے آئی ٹی میں پیشی کے دوران عمران خان نے اعتراف کیا کہ جو الزامات انہوں نے میرے، وزیرا عظم اور حساس ادارے کے افسر پر لگائے ہیں ان کے ثبوت ان کے پاس نہیں ہیں۔ 

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس میں رانا ثناءاللہ نے کہا کہ دوران تفتیش عمران خان نے اعتراف کیا کہ ان کے پاس ان کے قتل کی سازش کا کوئی ثبوت نہیں ہے۔ سابق وزیر اعظم نے کہا کہ انہیں قتل کی سازش کا کسی نے بتایا تھا۔ جب تفتیشی ٹیم نے پوچھا کہ آپ کوکس نے بتایا تھا تو ان کا کہنا تھا کہ مجھے یاد نہیں۔ 

وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ ٹائیگرفورس پر کورونا فنڈز خرچ کیے گئے ۔ ان پر بے دریغ سرکاری پیسہ لٹایا گیا۔ عمران خان ٹائیگرفورس کے ذریعے ملک پر قبضے کی کوشش کر رہے تھے۔ ایک سال کے دوران غلیل فورس اور پٹرول بم کی تیاری کی گئی ۔ وہ 10 لاکھ ٹائیگر فورس تیار کررہے تھے۔ 

رانا ثناءاللہ نے کہا کہ وہ گھٹیا الزام لگانے کے ماہر ہیں ۔ ان کا سارا بیان ضبط تحریر لایا گیا اور ان کے دستخط کروائے گئے۔ 

مصنف کے بارے میں