سمندری طوفان سے قبل بھارت میں  الرٹ:گجرات   کو بچانے کے لیے ریسکیو ٹیمیں تعینات،متعدد ہلاکتوں کے بعد شہریوں کے انخلا کاعمل تیز

سمندری طوفان سے قبل بھارت میں  الرٹ:گجرات   کو بچانے کے لیے ریسکیو ٹیمیں تعینات،متعدد ہلاکتوں کے بعد شہریوں کے انخلا کاعمل تیز

گجرات:سمندری طوفان بپر جوائے اس وقت پاکستان کے شہر کراچی کی طرف بڑھ رہا ہے  لیکن بھارتی گجرات میں خطرات کے پیش نظر ریسکیو کے لیے 30 سے زائد ٹیمیں تعینات کردی گئی ہیں۔بھارتی حکام  کے مطابق طوفان سے بھارتی ریاست گجرات کے 8 اضلاع متاثر ہونے کا امکان ہے۔گرد آلود ہواؤں اور سمندری تھپیڑوں سے کم سے کم 7 افراد اپنی جانوں سے پہلے ہی ہاتھ دھو چکے ہیں۔

بھارتی حکام کے مطابق  گجرات کے ساحلی اضلاع سے7 ہزار سے زائد افراد کا انخلا کرلیا گیااور ابھی مزید 50 سے 60 ہزار افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیاجائےگا۔ریاست گجرات میں جمعہ تک ماہی گیری معطل اور سکولوں میں تعطیلات ہوں گی۔ بھارتی حکام کے مطابق، گجرات میں دوبندرگاہوں پر آپریشنز بھی معطل ہیں۔بھارتی ریاست گجرات کے شہر مانڈوی کے ساحل سے ٹکراگیا جہاں کم سے کم 7 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوگئی۔ ان میں دو افراد سمندر میں بہہ گئے تھے۔

گجرات میں سوراشٹرا اور کچ کے ساحلوں کیلئے الرٹ جاری کر دیا، طوفان سے ہوا کی رفتار 150 کلومیٹر فی گھنٹہ تک ہو سکتی ہے جبکہ انتہائی شدید طوفانی لہریں جمعرات کی سہ پہر تک بھارت کے ساحلوں سے ٹکرائیں گی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سمندری ہواؤں کی رفتارمیں مسلسل تیزی آ رہی ہے ۔ممبئی کے جوہو ساحل کے قریب تیز لہروں کی زد میں آ کر ایک لڑکا ہلاک ہوگیا ہے۔

گجرات کے ساحل کے قریب واقع 10 دیہاتوں میں انخلاء جاری رہے گا۔ ساحل کے قریب نشیبی علاقوں میں مقیم تقریباً 7500 افراد کو پہلے ہی محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔بھارتی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان بپر جوئے پوربندر سے جنوب مغرب میں 300 کلومیٹر دور ہے، طوفان 15 جون کی شام تک گجرات جاکھاؤ پورٹ، سوراشٹرا، کچ اور دیگر ملحقہ ساحلی علاقوں سے ٹکرائے گا۔

کچ، دیو بھومی دوارکا، پوربندر، جام نگر، راجکوٹ، جوناگڑھ اور موربی اضلاع کیلئے شدید بارش کی وارننگ جاری کر دی گئی، گجرات میں قومی اور ریاستی ڈیزاسٹر فورسز کی ایک، ایک درجن ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں جبکہ ماہی گیروں کو گجرات، کیرالہ، کرناٹک، مہاراشٹرا اور لکش دیپ کی سمندری حدود میں جانے سے روک دیا گیا ہے۔

مصنف کے بارے میں