سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ   گرفتار

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ   گرفتار

میامی: امریکہ  کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو میامی کے فیڈرل کورٹ ہاؤس سے حراست میں لے لیا گیا۔خفیہ دستاویزات کیس میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو گرفتار کیاگیا ہے۔ 

 امریکی میڈیا کے مطابق عدالتی کارروائی کے دوران ڈپٹی مارشلز نے سابق صدر کو گرفتار کیا اور ان کے فنگر پرنٹس لیے۔ چند روز قبل ان پر دوسری بار فرد جرم عائد کی گئی تھی۔ٹرمپ کے مشیر اور قریبی ساتھی والٹ نوٹا کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ پر اہم دستاویزات اپنے پاس رکھنے سمیت کئی الزامات ہیں اور انہیں رواں برس اپریل میں بھی گرفتار کیا گیا تھا۔

مصنف کے بارے میں