واشنگٹن :سابق امریکی صدر اور ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے مشرقِ وسطیٰ کی سنگین صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے ایران پر زور دیا ہے کہ وہ جوہری معاہدے کی طرف واپس آئے تاکہ اسرائیل کے ساتھ جاری تنازعے کو مزید بگاڑ سے بچایا جا سکے۔
ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ٹروتھ سوشل" پر جاری بیان میں کہا کہ خطے میں پہلے ہی بہت زیادہ موت و تباہی ہو چکی ہے، لیکن اب بھی وقت ہے کہ اس قتل عام کو روکا جائے۔ ورنہ آئندہ حملے اس سے بھی زیادہ خطرناک ہوں گے۔"
اسرائیل نے ایران پر متعدد حملے کیے، جن میں جوہری تنصیبات، بیلسٹک میزائل فیکٹریاں اور فوجی کمانڈرز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا گیا۔ ان حملوں کے بعد خطے میں کشیدگی کی سطح غیر معمولی حد تک بڑھ چکی ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ بیان ایسے وقت آیا ہے جب امریکہ کی موجودہ انتظامیہ تاحال واضح پوزیشن نہیں لے سکی، اور ٹرمپ کی جانب سے "ڈیل کی اپیل" کو بعض مبصرین انتخابی مہم کا حصہ بھی قرار دے رہے ہیں۔