Get Alerts

خیبر پختونخوا کا بجٹ 2025-26 پیش،  عوامی فلاح، صحت اور مالی نظم و نسق کو ترجیح دی گئی

خیبر پختونخوا کا بجٹ 2025-26 پیش،  عوامی فلاح، صحت اور مالی نظم و نسق کو ترجیح دی گئی

پشاور: خیبر پختونخوا نے آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کر دیا ہے، جس میں عوامی فلاح، صحت اور مالی نظم و نسق کو ترجیح دی گئی ہے۔

وزیر خزانہ آفتاب عالم نے بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ صرف اعدادوشمار نہیں بلکہ ترقی، انصاف اور خوشحالی کی جانب ایک عملی قدم ہے۔ بجٹ میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کے لیے 547 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، جب کہ صحت کے شعبے کو تقویت دینے کے لیے 276 ارب روپے کی خطیر رقم رکھی گئی ہے۔
دیگر اہم نکات:

    ضم شدہ اضلاع کے اخراجات: 160 ارب روپے

    قرضوں کی مؤثر ادائیگی کے لیے فنڈ میں 150 ارب روپے

    گڈ گورننس اصلاحات کے لیے 7 ارب روپے

    صحت کارڈ کے تحت مفت علاج جاری رہے گا

آفتاب عالم نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت عوام سے کیے گئے وعدوں پر عمل پیرا ہے اور یہ بجٹ اس کا واضح ثبوت ہے۔

ٹیگز: