Get Alerts

خیبر پختونخوا حکومت نے مالی سال 2025-26 کے بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے بھاری فنڈز مختص کر دیے

خیبر پختونخوا حکومت نے مالی سال 2025-26 کے بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے بھاری فنڈز مختص کر دیے

پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے مالی سال 2025-26 کے بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے بڑی رقم مختص کرتے ہوئے مجموعی طور پر 2159 منصوبے تجویز کیے ہیں جن میں سے 810 نئے منصوبے شامل ہیں۔

محکمہ خزانہ کی جاری کردہ دستاویزات کے مطابق سب سے زیادہ فنڈز سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔ روڈ سیکٹر میں 221 نئے ترقیاتی منصوبے شامل ہیں جو تمام شعبوں میں سب سے زیادہ تعداد ہے۔

محکمہ صحت کے لیے 93، آب رسانی کے لیے 69، اور میونسپل سروسز کے شعبے میں 60 نئے ترقیاتی منصوبے تجویز کیے گئے ہیں۔ اسی طرح تعلیم اور جنگلات کے شعبوں میں 29، زراعت میں 18 اور صنعت میں 22 نئے منصوبے شامل ہیں۔

نئے منصوبوں پر کل لاگت تقریباً 88 ارب 13 کروڑ روپے آئے گی، جبکہ جاری اور نئے دونوں منصوبوں کی مجموعی تعداد 2159 ہے۔

صوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ ان ترقیاتی منصوبوں سے نہ صرف بنیادی ڈھانچہ بہتر ہوگا بلکہ روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے اور عوام کو بہتر خدمات فراہم کی جائیں گی۔

ٹیگز: