کراچی : سندھ اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے بعد صوبائی وزرا شرجیل انعام میمن اور ناصر حسین شاہ نے پی ٹی آئی اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے درمیان اُبھرتے اتحاد کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے ’’موقع پرست سیاست‘‘ قرار دیا ہے۔
شرجیل میمن نے الزام عائد کیا کہ "جو کل تک ایک دوسرے پر الزامات لگا رہے تھے، آج اسمبلی میں ایک صف میں کھڑے ہو گئے۔ یہ اتحاد صرف عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش ہے، لیکن سندھ کے باشعور عوام ایسے اتحادوں کو مسترد کر چکے ہیں۔"
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے کراچی سے بوری بند لاشوں، بھتہ خوری اور کھالوں کی سیاست کا خاتمہ کیا، اور آج کا احتجاج دراصل وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کو نشانہ بنانے کی منظم کوشش تھی۔
ناصر حسین شاہ نے کہا کہ مراد علی شاہ نے بجٹ تقریر میں اسرائیلی حملے کی مذمت سے خطاب کا آغاز کیا، اپوزیشن کا احتجاج غیر سنجیدہ اور محض پوائنٹ اسکورنگ کی کوشش تھی۔