Get Alerts

عاصم اظہر سے منگنی ختم ہونے کے بعد میرب علی کی خوشگوار تصاویر وائرل

عاصم اظہر سے منگنی ختم ہونے کے بعد میرب علی کی خوشگوار تصاویر وائرل

کراچی: پاکستان کے معروف گلوکار عاصم اظہر اور ابھرتی ہوئی اداکارہ میرب علی کی منگنی کے خاتمے کے بعد اداکارہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر نئی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی گئی ہیں، جو تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔

گزشتہ روز عاصم اظہر نے تصدیق کی کہ وہ اور میرب علی اب مزید ساتھ نہیں ہیں۔ دونوں نے تین سال قبل منگنی کی تھی اور اپنے رشتے کو عوامی سطح پر ظاہر بھی کیا تھا۔ ان کے درمیان علیحدگی کی خبر نے مداحوں کو حیرت میں مبتلا کر دیا۔

تاہم منگنی ختم ہونے کے فوری بعد، میرب علی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی کچھ نئی تصاویر پوسٹ کیں جن میں وہ نہایت خوشگوار اور پُراعتماد انداز میں نظر آ رہی ہیں۔ تصاویر کے ساتھ شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں اداکارہ کو رقص کرتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

اداکارہ کی اس پوسٹ پر ہزاروں مداحوں نے تبصرے کیے ہیں۔ کچھ صارفین نے میرب علی کے نئے انداز کو "پوسٹ بریک اپ گلو" قرار دیا ہے، جب کہ دیگر کا کہنا ہے کہ وہ اب پہلے سے زیادہ خوش اور مطمئن نظر آ رہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر ان تصاویر کو خوب سراہا جا رہا ہے، اور مداحوں کی بڑی تعداد اداکارہ کو حوصلہ اور دعا کے پیغامات بھیج رہی ہے۔

عاصم اظہر اور میرب علی کے راستے جدا ہو چکے ہیں، مگر دونوں اپنے اپنے شعبے میں کامیابی کے سفر پر گامزن دکھائی دیتے ہیں۔

ٹیگز: