Get Alerts

عاصم اظہر اور ہانیہ عامر کی افواہوں کے بعد میرب علی کا پیغام وائرل

عاصم اظہر اور ہانیہ عامر کی افواہوں کے بعد میرب علی کا پیغام وائرل

اسلام آباد: اداکارہ میرب علی اور گلوکار عاصم اظہر کی تین سالہ منگنی کے ختم ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر ایک بار پھر ان کے تعلقات پر بحث شروع ہو گئی ہے۔

حالیہ دنوں میں عاصم اظہر اور اداکارہ ہانیہ عامر کے درمیان قربت کی افواہوں نے اس معاملے کو مزید گرم کر دیا ہے۔ چند روز قبل دونوں کی ایک ڈانس ویڈیو وائرل ہوئی، جس کے بعد قیاس آرائیاں شروع ہو گئی کہ شاید وہ دوبارہ قریب آ رہے ہیں۔

اسی دوران میرب علی کی ایک انسٹاگرام اسٹوری نے مداحوں کی توجہ حاصل کر لی۔ اسٹوری میں انہوں نے ایک تصویر پوسٹ کی جس پر لکھا تھا:
"میری فکر نہ کرو، اپنی اُن غلطیوں کی فکر کرو جن کا حساب تم پر بڑھتا جا رہا ہے۔"

اگرچہ میرب نے کسی کا نام نہیں لیا، لیکن سوشل میڈیا صارفین نے اسے حالیہ خبروں کے تناظر میں عاصم اظہر کی جانب اشارہ سمجھا۔

انٹرنیٹ پر اس پیغام کے بعد مختلف رائے سامنے آئیں۔ کچھ صارفین نے تبصرہ کیا کہ "وہ ہمیشہ ہانیہ کا تھا، وہیں واپس چلا گیا"، جبکہ کچھ نے کہا، "تمہیں شکر گزار ہونا چاہیے کہ تم ایک منفی انسان سے بچ گئیں"۔ اس کے برعکس دیگر مداحوں نے میرب علی کے لیے ہمدردی ظاہر کی اور انہیں مضبوط رہنے کی ہدایت دی۔

ٹیگز: