شمالی وزیرستان: خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے محمد خیل میں پرانی دشمنی کے باعث فائرنگ کے واقعے میں چار افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔
ڈی پی او شمالی وزیرستان کے مطابق واقعہ مخالفین کی جانب سے پرانی دشمنی کی بنیاد پر پیش آیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں موقع پر ہی چار افراد دم توڑ گئے، جبکہ ایک زخمی شخص کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ جاں بحق افراد کی لاشیں بھی اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں، جہاں قانونی کارروائی مکمل کی جا رہی ہے۔
واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے جبکہ پولیس نے ملزمان کی تلاش کے لیے چھاپے مارنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔