Get Alerts

اسرائیل کا دنیا بھر میں اپنے سفارت خانے بند کر نے کا فیصلہ، جرمنی میں قونصلر خدمات معطل

اسرائیل کا دنیا بھر میں اپنے سفارت خانے بند کر نے کا فیصلہ، جرمنی میں قونصلر خدمات معطل

یروشلم: حالیہ کشیدگی کے پیش نظر اسرائیل نے دنیا بھر میں اپنے تمام سفارت خانے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق، اسرائیلی حکام نے عالمی سطح پر اپنے سفارتی مشنز کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

جرمنی میں اسرائیلی سفارت خانے نے بھی اعلان کیا ہے کہ قونصلر خدمات معطل کر دی گئی ہیں۔ اسرائیلی شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ کسی بھی جارحانہ واقعے کی صورت میں وہ مقامی سیکیورٹی اداروں سے فوری تعاون کریں۔

اسرائیلی وزارت خارجہ کے مطابق، سفارت خانے غیر معینہ مدت تک بند رہیں گے جب تک کہ حالات معمول پر نہ آ جائیں۔

 

امریکی صدر نے ایران کو سخت پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جلد از جلد معاہدہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ نے ایران کو متعدد مواقع دیے مگر اب وقت ختم ہو رہا ہے۔

صدر نے ایران کو دھمکی دی کہ اگر جلد معاہدہ نہ کیا گیا تو نتائج کے لیے تیار رہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ ایران کو اس موقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے ورنہ دیر ہو سکتی ہے۔

 
 

ٹیگز: