Get Alerts

زیادہ گرمی میں موبائل بیٹری کو مکمل چارج کرنا نقصان دہ

زیادہ گرمی میں موبائل بیٹری کو مکمل چارج کرنا نقصان دہ

کیلیفورنیا :موبائل فون کی بیٹری کو روزانہ 100 فیصد تک چارج کرنے سے اس کی عمر آہستہ آہستہ کم ہو جاتی ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ اس عمل سے بیٹری تیزی سے خراب ہو سکتی ہے۔

پین اسٹیٹ یونیورسٹی کے الیکٹرو کیمیکل انجینئرنگ سینٹر کے ڈائریکٹر چاؤ یانگ وانگ کے مطابق موبائل فون کو مکمل چارج پر رکھنا بیٹری کو نقصان پہنچاتا ہے اور مسلسل 100 فیصد چارج کرنے سے بیٹری کی عمر 10 سے 15 فیصد تک کم ہو جاتی ہے۔

نیو جرسی انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر دیباکر دتا کا کہنا ہے کہ بیٹری کو بہت زیادہ چارج کرنا اسے ہائی وولٹیج پر رکھتا ہے جو نقصان دہ ہے۔ انہوں نے صارفین کو مشورہ دیا ہے کہ بیٹری کو صفر فیصد تک خالی نہ ہونے دیں اور اسے بیٹری کی سطح 20 فیصد ہونے پر چارج پر لگا دیں۔

چاؤ یانگ وانگ نے مزید کہا کہ اگر آپ کو کسی خاص موقع پر مثلاً سفر کے دوران بیٹری کی ضرورت ہو تو 100 فیصد چارج کرنا ٹھیک ہے، مگر روزانہ کے استعمال کے لیے بہتر ہے کہ بیٹری کو 85 سے 90 فیصد تک چارج کیا جائے۔

ماہرین نے یہ بھی خبردار کیا ہے کہ زیادہ درجہ حرارت میں بیٹری کو مکمل چارج کرنا خاص طور پر نقصان دہ ہے کیونکہ فاسٹ چارجنگ سے بیٹری گرم ہو جاتی ہے جو اس کی زندگی کو کم کر سکتی ہے۔

ٹیگز: