Get Alerts

منی پور میں کوکی،میٹی تنازع شدت اختیار کر گیا، 260 سے زائد ہلاکتیں: بھارتی جریدہ

منی پور میں کوکی،میٹی تنازع شدت اختیار کر گیا، 260 سے زائد ہلاکتیں: بھارتی جریدہ

منی پور: بھارت کی شمال مشرقی ریاست منی پور میں کوکی اور میٹی برادریوں کے درمیان جاری تنازع مزید شدت اختیار کر گیا ہے، جس کے باعث صورتحال مسلسل کشیدہ بنی ہوئی ہے۔

بھارتی جریدے دکن ہیرلڈ کے مطابق ریاست میں جاری جھڑپوں کے نتیجے میں اب تک 260 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ 60 ہزار سے زائد شہری اپنے گھروں سے بے گھر ہو کر محفوظ مقامات کی جانب منتقل ہونے پر مجبور ہوئے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کئی علاقوں میں کشیدگی بدستور برقرار ہے اور معمولات زندگی شدید متاثر ہیں، جبکہ متاثرہ علاقوں میں انسانی بحران کی صورتحال بھی جنم لے رہی ہے۔

مقامی مبصرین کے مطابق طویل عرصے سے جاری اس تنازع کے باعث منی پور میں امن و امان کی صورتحال مزید خراب ہوئی ہے اور ریاستی انتظامیہ کو سنگین چیلنجز کا سامنا ہے۔

ٹیگز: