Get Alerts

منی پور میں علیحدگی پسند آوازیں بلند، کوکی زو کمیونٹی نے الگ انتظامی ڈھانچے کا مطالبہ کر دیا

منی پور میں علیحدگی پسند آوازیں بلند، کوکی زو کمیونٹی نے الگ انتظامی ڈھانچے کا مطالبہ کر دیا

منی پور: بھارتی ریاست منی پور میں نسلی تشدد اور سیاسی کشیدگی کے درمیان کوکی زو کمیونٹی نے الگ انتظامی ڈھانچے کے قیام کا مطالبہ کر کے نئی ہلچل پیدا کر دی ہے۔

کوکی قبائل کا کہنا ہے کہ طویل عرصے سے جاری نسلی فسادات، جبری نقل مکانی اور جانی و مالی نقصانات کے بعد موجودہ انتظامی نظام میں رہنا ممکن نہیں رہا۔ کوکی نیشنل آرگنائزیشن اور یونائیٹڈ پیپلز فرنٹ جیسی تنظیمیں بھی اس مطالبے کی حمایت کر رہی ہیں اور ریاستی حکومت کی نااہلی پر سخت تحفظات کا اظہار کر رہی ہیں۔

بی بی سی کی رپورٹس کے مطابق مئی 2023 سے جاری فسادات میں ہزاروں افراد ہلاک اور بڑی تعداد بے گھر ہو چکی ہے، جس سے منی پور میں سماجی اور سیاسی عدم استحکام میں اضافہ ہوا ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بڑھتی علیحدگی پسند آوازیں بھارت کے لیے داخلی چیلنج بن سکتی ہیں، جبکہ انسانی حقوق کے ادارے صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔

ٹیگز: