Get Alerts

صوبوں کے حقوق تسلیم، ترقی کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا: وزیراعظم شہباز شریف

صوبوں کے حقوق تسلیم، ترقی کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا: وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو مضبوط اور ترقی یافتہ بنانے کے لیے تمام فریقین کو مل کر کام کرنا ہوگا، جبکہ صوبوں کے اپنے معاشی وسائل پر حق کو تسلیم کیا جاتا ہے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ بلوچستان کے وسائل میں حصہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں، اور ریکوڈک منصوبے میں بلوچ عوام کے شیئرز اس کی ایک روشن مثال ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 2010 کے این ایف سی ایوارڈ میں بلوچستان کے حصے میں 100 فیصد اضافہ کیا گیا، جبکہ صوبے کا شیئر بڑھانے میں پنجاب نے سب سے زیادہ حصہ ڈالا۔ وزیراعظم کے مطابق گوادر سے چمن تک شاہراہ کی تعمیر پر 300 ارب روپے خرچ کیے جا رہے ہیں۔

شہباز شریف نے ایک بار پھر اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن ارکان کے لیے دروازے ہر وقت کھلے ہیں، وہ آئیں اور بیٹھ کر مسائل پر مل کر بات کریں۔

ٹیگز: