Get Alerts

شمالی وزیرستان آپریشن: بازیاب بچے کے دورانِ حراست انکشافات، تحقیقات جاری

شمالی وزیرستان آپریشن: بازیاب بچے کے دورانِ حراست انکشافات، تحقیقات جاری

شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کے جاری آپریشن کے دوران بازیاب ہونے والے بچے نے دورانِ حراست پیش آنے والے مبینہ واقعات سے متعلق سنگین نوعیت کے انکشافات کیے ہیں۔

بازیاب بچے اکرام اللہ کے مطابق والد کے انتقال کے بعد اسے مبینہ طور پر ایک مسلح گروہ کے افراد اپنے ساتھ لے گئے، جہاں اسے مختلف مقامات پر منتقل کیا جاتا رہا اور طویل عرصے تک حراست میں رکھا گیا۔

ذرائع کے مطابق بچے نے اپنے بیان میں بتایا کہ اس دوران وہ دیگر کم عمر افراد کے ساتھ بھی موجود رہا اور اسے غیر انسانی حالات میں رکھا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ علاقے میں سرچ اور کلیئرنس آپریشنز جاری ہیں جبکہ بازیاب افراد سے حاصل معلومات کی بنیاد پر متعلقہ نیٹ ورک کے خلاف کارروائی مزید تیز کر دی گئی ہے۔

ٹیگز: