Get Alerts

وفاقی بجٹ 2026-27: کاروباری برادری کی جانب سے معاشی اقدامات  مثبت قرار، گروتھ پر مبنی حکمت عملی کی حمایت

وفاقی بجٹ 2026-27: کاروباری برادری کی جانب سے معاشی اقدامات  مثبت قرار، گروتھ پر مبنی حکمت عملی کی حمایت

لاہور:یونائیٹڈ بزنس گروپ (UBG) کے سرپرستِ اعلیٰ ایس ایم تنویر نے وفاقی بجٹ 2026-27 کو “معیشت کی بحالی کے لیے گروتھ پر مبنی روڈ میپ” قرار دیتے ہوئے اسے مجموعی طور پر مثبت اور کاروبار دوست بجٹ قرار دیا ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے ٹیکس میں رعایتیں، برآمدکنندگان پر سپر ٹیکس کے خاتمے، رئیل سٹیٹ سیکٹر پر ٹیکس میں 50 فیصد کمی، دکانداروں کے لیے فکسڈ ٹیکس نظام اور تنخواہ دار طبقے کے لیے ریلیف جیسے اقدامات معیشت کی بحالی میں اہم کردار ادا کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ کاروباری برادری طویل عرصے سے ٹیکس میں کمی اور معاشی سرگرمیوں کے فروغ کا مطالبہ کر رہی تھی تاکہ معیشت کو استحکام سے ترقی کی جانب منتقل کیا جا سکے۔
ایس ایم تنویر نے دفاعی بجٹ میں اضافے کا بھی خیرمقدم کیا اور ملک کی سلامتی کے حوالے سے اقدامات کو سراہا۔ انہوں نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت کو سراہتے ہوئے ان کے کردار کو قومی دفاع کے لیے اہم قرار دیا۔انہوں نے وزیرِاعظم شہباز شریف اور معاشی ٹیم کو متوازن اور ترقی پر مبنی بجٹ پیش کرنے پر مبارکباد بھی دی۔بیان میں کہا گیا کہ رئیل سٹیٹ سیکٹر میں دی جانے والی رعایتیں 80 سے زائد ذیلی صنعتوں کو متحرک کر سکتی ہیں، جس سے اندرونی معاشی سرگرمیوں اور روزگار کے مواقع میں اضافہ ہوگا۔ایس ایم تنویر کے مطابق معیشت کی ترقی کے لیے برآمدات اور اندرونی تجارت دونوں کا فروغ ناگزیر ہے، اور حکومت نے اسی سمت میں جامع حکمت عملی اختیار کی ہے۔

ٹیگز: