حکومت کی معاشی بحالی کیلئے حکمت عملی کی مکمل حمایت کرتے ہیں: کورکمانڈرز کانفرنس

حکومت کی معاشی بحالی کیلئے حکمت عملی کی مکمل حمایت کرتے ہیں: کورکمانڈرز کانفرنس
سورس: File

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے آج جی ایچ کیو میں 258ویں کور کمانڈرز کانفرنس (سی سی سی) کی صدارت کی۔ دہشت گردی کے خطرے کے خلاف مادر وطن کے دفاع میں بہادر سپاہیوں کی مسلسل قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شرکاء کو داخلی سلامتی کے موجودہ ماحول کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا گیا۔ کالعدم ٹی ٹی پی اور اس کے دیگر گروہوں کے دہشت گردوں کو پڑوسی ملک میں محفوظ پناہ گاہیں اور کارروائی کی آزادی اور دہشت گردوں کو جدید ترین ہتھیاروں کی دستیابی کو پاکستان کی سلامتی کو متاثر کرنے والی بڑی وجوہات کے طور پر نوٹ کیا گیا۔

فورم میں فوج کی آپریشنل تیاریوں اور تربیتی پہلوؤں پر تفصیل سے غور کیا گیا۔ آرمی چیف نے  کہا کہ معروضی تربیت ہماری پیشہ ورانہ مہارت کا خاصہ ہے اور ہمیں اپنی قومی سلامتی کو لاحق کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے ہمیشہ تیار رہنا چاہیے۔

فورم کو حکومت کے اقتصادی بحالی کے منصوبے اور خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) کے دائرہ کار میں زراعت، آئی ٹی، کان کنی اور معدنیات اور دفاعی پیداوار کے شعبوں میں فوج کے کردار کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔ 

شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت پاکستان کی جانب سے معیشت کی بحالی کے لیے منصوبہ بند حکمت عملی کے اقدامات کی مکمل حمایت کریں گے اور پاکستانی عوام کی مجموعی بھلائی کے لیے ہر ممکن تکنیکی اور انتظامی تعاون فراہم کریں گے۔

مصنف کے بارے میں