Get Alerts

سابق ورلڈ نمبر ون ٹینس اسٹار ماریا شارا پووا وائلڈ کارڈ کی محتاج

 سابق ورلڈ نمبر ون ٹینس اسٹار ماریا شارا پووا وائلڈ کارڈ کی محتاج

لندن: ماریا شراپووا کل ٹینس کی ملکہ تھیں آج دوسروں کے رحم و کرم پر ہیں۔ وہ جہاں کھڑی ہو جائیں لائن وہیں سے شروع ہوتی تھی۔ آج وائلڈ کارڈ کی محتاج ہو گئیں۔ ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی نے ماریا کا کیرئیر داغ دار کر دیا۔

ان پر پابندی چھبیس اپریل کو ختم ہو گی جس سے دو دن پہلے اسٹٹ گارٹ اوپن کا آغاز ہو گا۔ آرگنائزرز نے ماریا کو وائلڈ کارڈ انٹری دے دی۔ یہ سخاوت دیگر کھلاڑیوں کو کھٹکنے لگی۔

اسٹارز کا کہنا ہے کھلاڑی چاہے کوئی بھی ہو قوانین ایک جیسے ہونے چاہئیں۔ اگر کسی کھلاڑی نے ڈسپلن توڑا ہے تو پابندی کے خاتمہ تک اسے انٹری نہیں ملنی چاہیے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں