عراقی فوج کے گھیرے میں آئے ہر دہشتگرد کو چن چن کر مار دیا جائے گا: امریکی کمانڈر‎

عراقی فوج کے گھیرے میں آئے ہر دہشتگرد کو چن چن کر مار دیا جائے گا: امریکی کمانڈر‎

موصل: عراق کے شہر موصل میں دولت اسلامیہ کے خلاف جاری فوجی کارروائی میں شامل سینیئر امریکی اہلکار بریٹ میک گرک نے کہا کہ گذشتہ رات عراقی فوج کے نویں ڈویژن نے موصل سے باہر جانے والے آخری راستے کو منقطع کر دیا ہے۔

جس سے داعش کے بے شمار ارکان پرانے شہر میں پھنس گئے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ موصل میں جنگجووں میں سے جو کوئی بھی بچا ہے، وہ مارا جائے گا، کیونکہ وہ پھنس گئے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ہم نا صرف موصل میں انھیں شکست دینے کے لیے پر عزم ہیں بلکہ اس امر کو بھی یقینی بنائیں گے کہ وہ بھاگ نہ سکیں۔

واضع رہے کہ دہشت گرد اب موصل شہر قدیم کے باب التوب کے علاقے میں داخل ہو چکے ہیں جہاں تنگ گلیوں کے باعث لڑائی میں دشواری پیش آسکتی ہے کیونکہ وہاں سے گاڑیاں نہیں گزر سکتیں۔

مصنف کے بارے میں