آئی سی سی نے جنوبی افریقی فاسٹ باؤلر کگیسو ربادا پر دو ٹیسٹ میچز کی پابندی عائد کر دی

آئی سی سی نے جنوبی افریقی فاسٹ باؤلر کگیسو ربادا پر دو ٹیسٹ میچز کی پابندی عائد کر دی
کیپشن: فوٹو بشکریہ آئی سی سی فیس بک

ڈربن : آئی سی سی نے جنوبی افریقی فاسٹ بولر کگیسو ربادا پر کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر 2 ٹیسٹ میچز کی پابندی اور جرمانہ عائد کر دیا گیا۔آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں جنوبی افریقا کے 22 سالہ فاسٹ بولر نے کینگروز قائد اسٹیون اسمتھ کو آؤٹ کرنے کے بعد ان پر چلائے اور ان کے کندھے پر ہاتھ بھی مارا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : ڈی کوک اور ڈیوڈ وارنر کی ڈریسنگ روم میں لڑائی کی ویڈیو وائرل

میچ ریفری جیف کرو نے جنوبی افریقی سیاہ فارم پیسر کگیسو ربادا پر آئی سی سی قوانین کی خلاف ورزی پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد کرتے ہوئے انہیں تین ڈیمیرٹ پوائنٹس بھی دیئے۔آئی سی سی قوانین کے مطابق اگر کوئی کھلاڑی 24 ماہ کے دوران 8 ڈیمیرٹ پوائنٹ حاصل کرکے تو اس پر دو میچز کی پابندی عائد کر دی جائے گی اور تازہ ترین ڈیمیرٹ پوائنٹس کے ساتھ ہی ربادا کے 8 ڈیمیرٹ پوائنٹس مکمل ہو گئے ہیں جس کے بعد ان پر 2 ٹیسٹ میچز  کی پابندی لاگو ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو پہلے ٹیسٹ میں 118 رنز سے شکست دیدی
 
 کرکٹ جنوبی افریقا کے پاس ربادا کے معاملے پر آئی سی سی میں اپیل کرنے کے لیے 48 گھنٹے کا وقت ہے، اگر 48 گھنٹے کے اندر جنوبی افریقی بورڈ اپیل کرتا ہے تو پھر آئی سی سی آئندہ 48 گھنٹے کے اندر معاملے کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمشنر تعینات کرے گا جو 7 روز کے اندر کیس کو سنے گا۔

  نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں