Get Alerts

متحدہ عرب امارات میں ویزے والوں کے لیے نرمی

متحدہ عرب امارات میں ویزے والوں کے لیے نرمی

ابوظہبی  : متحدہ عرب امارات نے زائد المعیاد ویزے کے حامل افراد کے لیے قوانین میں نرمی کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت پاکستان سمیت دیگر بیرون ملک مقیم رہائشی اب متحدہ عرب امارات واپس آسکیں گے۔

متحدہ عرب امارات کے ترجمان کے مطابق ایکسپائر ریزیڈنسی والے افراد اب نئے ویزے کے بغیر ملک میں داخل ہو سکیں گے۔ اس فیصلے کی توثیق فیڈرل اتھارٹی فار آئیڈنٹیٹی، سیٹزن شپ، کسٹم اور پورٹ سیکیورٹی نے بھی کر دی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ نئے احکامات کے تحت بیرون ملک پھنسے ہوئے رہائشیوں کے لیے سہولت فراہم کی گئی ہے اور قوانین میں نرمی کی گئی ہے تاکہ وہ آسانی سے متحدہ عرب امارات واپس پہنچ سکیں۔
 
 
 
 
 
 
 
 

ٹیگز: