واشنگٹن : امریکی فوج نے جنوبی کوریا میں نصب دفاعی نظام "تھاڈ" کو اسرائیل منتقل کر دیا ہے۔ جنوبی کوریا کے سرکاری میڈیا نے منتقلی کی ویڈیو بھی جاری کی ہے۔
امریکی فوجی طیاروں نے سیئول کے جنوب میں پیونگٹائیک میں واقع اوسان ائیر بیس سے یہ دفاعی سامان منتقل کیا۔ متعدد امریکی فوجیوں کو بھی جنوبی کوریا سے مشرق وسطیٰ بھیجا گیا ہے۔یہ نظام شمالی کوریا کے میزائل خطرے سے بچاؤ کے لیے جنوبی کوریا میں نصب کیا گیا تھا۔