اسلام آباد: نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل شناختی کارڈ فزیکل شناختی کارڈ کے برابر قانونی حیثیت رکھتا ہے، تاہم بعض سرکاری اور مالیاتی ادارے اب بھی فزیکل کارڈ یا اس کی فوٹو کاپی طلب کر رہے ہیں، جو قانونی اور ضابطہ جاتی قواعد کے خلاف ہے۔
نادرا کے مطابق آرڈیننس کے تحت ریگولیشن 9 اور 10 ڈیجیٹل شناختی اسناد کو مکمل قانونی حیثیت دیتے ہیں، اور ان کا استعمال شہریوں کے ڈیٹا کے تحفظ اور شناختی معلومات کے غلط استعمال کی روک تھام میں مددگار ہے۔
اتھارٹی نے سرکاری محکموں، عوامی اور مالیاتی اداروں، اور ٹیلیکام آپریٹرز کو ہدایت دی ہے کہ وہ ڈیجیٹل شناختی کارڈ کے استعمال کو یقینی بنائیں۔ شہری اپنی شکایات نادرا کے سرکاری شکایتی نظام کے ذریعے درج کرا سکتے ہیں۔