Get Alerts

یوٹیوب میں کی جانے والی ایسی نئی تبدیلی جو آپ کو بالکل پسند نہیں آئے گی

یوٹیوب میں کی جانے والی ایسی نئی تبدیلی جو آپ کو بالکل پسند نہیں آئے گی

کیلیفورنیا: دنیا کی مقبول ویڈیو شیئرنگ سروس یوٹیوب میں صارفین کے لیے ایک نیا اشتہاری تجربہ شروع کیا جا رہا ہے۔ کمپنی ٹی وی ڈیوائسز پر 5 سے 30 سیکنڈ طویل اشتہارات دکھانے جا رہی ہے، جنہیں اسکیپ کرنا ممکن نہیں ہوگا۔

یوٹیوب کا کہنا ہے کہ یہ اقدام اشتہاری کمپنیوں کے لیے پیغام کو درست ناظرین تک پہنچانے اور اپنی آمدنی بڑھانے کے لیے کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس (AI) سسٹمز کا استعمال بھی کیا جائے گا۔

صارفین کے لیے یہ تبدیلی کم خوشگوار ہو سکتی ہے، اور اشتہارات سے پاک ویڈیوز دیکھنے کے لیے انہیں یوٹیوب پریمیئم سبسکرپشن اختیار کرنا ہوگی۔

ٹیگز: